اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ہاتھوں لکھا گیا ایک خط اس چینل کے ہاتھ لگا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ داعشی عناصر فلوجہ میں عراق کی رضاکار فوج حشد شعبی کے داخل ہونے سے پہلے ان کے یونیفارم میں فلوجہ کے گھروں، مسجدوں اور سرکاری عمارتوں پر بمباری کریں اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر لوگوں میں پھیلا دیں تا کہ لوگوں کو یہ پیغام ملے کہ شیعہ رضاکار فوج حشد شعبی فلوجہ کے سنیوں سے انتقام لے رہی ہے اور اسی انتقام کے نتیجے میں فلوجہ پر بمباری کر رہی ہے۔
اس خط میں داعشی عناصر کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ جیسے ہی فلوجہ پر عراقی فورسز حملہ کریں تو داعشی عناصر کے خاندانوں کو شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے۔
اس خط میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ داعشی عناصر رضاکار عراقی فوج کے لباس میں ان کے نعرے لگاتے ہوئے فلوجہ کے قیدیوں کو قتل کریں اور جو بھی عراقی فورسز کا حامی ہے اسے قتل کر دیا جائے۔
.......
/169